15 جون 2016 - 18:23
قم میں 6 مدافعین حرم شہیدوں کی نعشوں کا جلوس+ تصویریں

قم میں چھے مدافع حرم شہیدوں کی نعشوں کو آج تشییع کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قم میں چھے مدافع حرم شہیدوں کی نعشوں کو آج تشییع کیا گیا۔
قم کے انقلابی عوام نے بدھ کو چھے ایرانی، افغانی اور پاکستانی مدافعین حرم شہیدوں کا جلوس جنازہ نکالنے کے بعد حرم حضرت معصومہ(س) میں ان پر نماز جنازہ ادا کی۔
شہدا میں ایران سے احمد مکیان، افغانستان سے قربان حسنی، حیدر شعبانی اور صادق واحدی جبکہ پاکستان سے سید اقبال اور امجد حسین شامل تھے۔
ان شہیدوں کی لاشوں پر قم کے امام جمعہ اور حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین سعیدی نے نماز جنازہ ادا کی اور اس کے بعد بہشت حضرت معصومہ(ع) میں انہیں دفن کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲